یاسر حمید نے دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

اتوار 28 فروری 2016 15:01

یاسر حمید نے دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے بلے باز یاسر حمید نے دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ٹیم میں کارکردگی جانچنے کا جو پیمانہ رکھا گیا ہے وہ قطعاً درست نہیں بلکہ اس سے ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کارکردگی سب کے سامنے تھی پھر بھی نہ جانے مجھے کیوں ٹیم سے باہر کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی مکمل فٹ ہوں اور قومی ٹیم کے لئے کھیلنا چاہتا ہوں اور بورڈ سے درخواست ہے کہ میرے ساتھ ہونے والے نا انصافی کا ازالہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :