روا ں ہفتے مجموعی طور پر56 سنگل ،22ڈویڑن اور 3خصوصی بنچز عدالتی امور سر انجام دینگے

اتوار 28 فروری 2016 12:42

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء) رواں ہفتے مجموعی طور پر56 سنگل ،22ڈویژن اور 3خصوصی بنچز عدالتی امور سر انجام دینگے۔

(جاری ہے)

عدالتی روسٹر کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے 14ڈویژن اور37سنگل بنچز جبکہ اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے 3 خصوصی بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں۔اس کے ساتھ راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے 2 ڈویژن اور 5سنگل ، ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 10سنگل اور4ڈویژن بنچ ،بہاولپور کے علاقائی بنچ کیلئے 2ڈویژن اور4سنگل بنچزتشکیل دئیے گئے ہیں۔