ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم تعیناتی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت کل ہو گی

اتوار 28 فروری 2016 12:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 فروری۔2016ء ) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی عدم تعیناتی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ( پیر) کو ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ کیس کی سماعت کریں گے۔

(جاری ہے)

نوشاب اے خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کاآئینی عہدہ کسی صورت خالی نہیں رکھا جا سکتا۔ رسول مرزا کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے سے استعفیٰ کے ایک ماہ گزرنے کے باوجود اس عہدے پر نئی تقرری نہیں کی گئی جس سے سائلین اور وکلاء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔