پنجاب یونیورسٹی کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن،دس مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 28 فروری 2016 11:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) پولیس کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے اطراف میں سرچ آپریشن جاری ہے جس دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ پولیس کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے اطراف سرچ آپریشن کیا جارہاہے جبکہ پنجاب یونیورسٹی جانے والے افراد کی بھی چیکنگ کی جارہی ہے اور اس دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے