پشاور، زہریلی شراب پینے سے دو افرادہلاک

اتوار 28 فروری 2016 11:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) پشاور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں زہریلی شراب پینے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک شخص کی تشویشناک ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق واقعہ تھانہ کوتوالی کی حدووزہریلی شراب پینے سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے اور شراب سے ایک شخص کی خالت غیر ہو گئی جسے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد مل کر شراب نوشی کر رہے تھے۔ واقعے کے بعد .پولیس نے لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی

متعلقہ عنوان :