پشاور سرچ آپریشن؛ 14افغان باشند و ں سمیت 28 مشتبہ افرادگرفتا ر

اتوار 28 فروری 2016 11:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 فروری۔2016ء) پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں 14افغان باشندے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن حیات آباد کے مختلف مقامات پر کیاگیا۔ جس دوران 14افغان باشندوں سمیت 28 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں 5 جواباز بھی شامل ہیں۔اہم شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔ اور درجنوں مشکوک گاڑیوں کی سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی لی گئی

متعلقہ عنوان :