ملتان، پولیس مقا بلے میں 2 ڈاکو مارے گئے

اتوار 28 فروری 2016 11:44

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء ) ملتان میں سدرن بائی پاس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے۔ پولیس کے مطابق نوید اور عارف نے چند روز قبل نقش بند کالونی میں ڈکیتی کے دوران ایک چوکیدار کو مبینہ طور پر قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں ملزم محمودکوٹ کے قریب ایک شہری سے رقم چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کی۔اسی دوران پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

متعلقہ عنوان :