کراچی، مختلف کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار ،معمولی تلخ کلامی پر ٹرالر ڈرائیور قتل

اتوار 28 فروری 2016 11:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء ) کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی اور ایک ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں سرچ آپریشن کے دوران 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور کچی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 منشیات فروشوں معین الدین اور ایاز علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ رضویہ کے علاقے میں گشت پر معمور پولیس اہلکاروں اور موٹرسائیکل سوار ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم عزیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ لانڈھی گل محمد چورنگی کے قریب فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کیماڑی کے علاقے جیکسن میں معمولی تلخ کلامی پر ملزمان ٹرالر ڈرائیور ریاض حسین کو ڈندوں کے وار سے قتل کرکے فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :