لاہور،سات سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

اتوار 28 فروری 2016 11:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء ) لاہور میں سات سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی ۔ مقتول جمعہ کو شاد باغ کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شاد باغ کے علاقے سے جمعہ کو 7 سالہ بچہ ساجد لاپتہ ہو گیا تھا جس کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق صبح پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بادامی باغ کے علاقے کرول گھاٹی کے قریب ایک بوری بند لاش پڑی ہوئی ۔

پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر دیکھا تو وہ معصوم ساجد کی لاش تھی۔ ایس ایچ او بادامی باغ کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں جبکہ مزید حقائق کے لیے فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے ۔ پولیس نے بچے کے ورثا کو اطلاع کر دی اور ساجد کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ۔

متعلقہ عنوان :