برطانیہ میں نظر آنے والی اڑن طشتری اصل ہے۔ امریکی آفیسر کا دعویٰ

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 28 فروری 2016 19:55

برطانیہ میں نظر آنے والی اڑن طشتری اصل ہے۔ امریکی آفیسر کا دعویٰ

سابق امریکی نیوی آفیسر نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ میں اڑن طشتری کے نظر آنے کا سب سے بڑا واقعہ حقیقت ہے۔
دسمبر 1980 میں سفوک، برطانیہ میں ایک اڑن طشتری نظر آئی تھی، اس اڑن طشتری کو درجنوں لوگوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔
اب 35سال سے بھی زیادہ عرصے کے بعد سابق امریکی نیوی آفیسر بھی ان فوجی افسروں میں شامل ہو گیا ہے جو اڑن طشتری اور خلائی مخلوق کے اصل ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


اوہائیو میں رہنے والے 49سالہ شخص، جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، بتایا ہے کہ میں نے خود کبھی اڑن طشتری وغیرہ کو نہیں دیکھا تاہم ہزاروں ایسے کاغذات دیکھے ہیں، جن کے مطابق اڑن طشتری اور خلائی مخلوق اصل ہیں اور زمین پر آتے رہے ہیں۔
سابق نیوی آفیسر نے بتایا کہ 2014 میں اس کے امریکی حکام کے ساتھ معاملات کو راز رکھنے کے معاہدے کی مدت ختم ہوگئی ہے۔جب اس سابق آفیسر سے سوال کیا گیا کہ اس نے ایسے کسی سرکاری کاغذ کی تصویر کیوں نہیں بنائی تو اس کا جواب تھا کہ قانونی طور پر کسی خفیہ کاغذ کی تصویر نہیں بنائی جا سکتی ہے، یہ غداری ہے اور غداری جرم ہے۔اس شخص کا کہنا تھا کہ میرے پاس سوائے اپنے بیان کے دکھانے کو کوئی ثبوت نہیں۔