بچوں نے کھیل ہی کھیل میں 2سالہ بچی کو زندہ دفنا دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 28 فروری 2016 15:17

بچوں نے کھیل ہی کھیل میں 2سالہ بچی کو زندہ دفنا دیا

مغربی کینیامیں کاکامیگا کاؤنٹی کے گاؤں ملوانڈا میں تین بچوں ، جن کی عمریں 5، 6 اور 7سال تھیں، نے کھیل ہی کھیل میں 2سالہ بچی کو زندہ دفنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق بچی اپنی دادی کے گاؤں میں بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ بچوں نے ایک گڑھا کھودا، اسے پانی سے بھرا ور پھر زبردستی دو سالہ بچی کو اس میں ڈال کر اوپر سے مٹی ڈال دی۔

(جاری ہے)

جب کچھ دیر بعد انہیں حالات کی سنگینی کا اندازہ ہوا تو انہوں نے گڑھے میں سے مردہ بچی کو نکال کر کیلے کے فارم کے ساتھ دفنا دیا، اس کے بعد بچوں میں سب سے بڑا 7سالہ بچہ گاؤں والوں سے ڈر کرگاؤں سے فرار ہوگیا۔


گاؤں والوں نے بچی کو تلاش کرتے ہوئے اس مردہ حالت میں ڈھونڈ لیا۔ 2سالہ مرحوم بچی کے دادا کا کہناہے کہ ہمیں یقین ہے بچوں نے معصومیت میں کھیلتے ہوئے ایسا کیا ہے، انہوں نے گاؤں میں مردہ لوگوں کو دفن کرنے کی نقالی میں یہ کھیل کھیلا تھا۔ بچی کے دادا نے کہا کہ وہ تینوں بچوں کے تزکیے کے لیے عبادت کریں گے، اگر ایسا نہ ہوا تو اسی طرح کےواقعات پھر سے ہونگے۔
مغربی علاقے کے پولیس چیف کا کہنا ہے کہ بچی کی موت حادثہ ہے تاہم ہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔