ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف بھارت کی فتح کے بعد کشمیری مسلمانوں کو حراساں کرنے کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی اتوار 28 فروری 2016 01:45

ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف بھارت کی فتح کے بعد کشمیری مسلمانوں کو ..

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 فروری۔2016ء) ایشیا کپ میں پاکستان کیخلاف بھارت کی فتح کے بعد کشمیری مسلمانوں کو حراساں کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فتح کے بعد بھارتی عوام اور میڈیا آپے سے باہر ہو گئے ہیں۔ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بھارت کی فتح کے مقبوضہ کشمیر میں مقیم بھارتی شہریوں کی جانب سے وہاں کے مسلمانوں کو حراساں کیا گیا ہے۔ بھارتی شہریوں نے کشمیریوں کے گھروں کے باہر رات گئے اکٹھے نازیبا نعرے لگائے اور ان کے گھروں کے دروازوں اور کھڑکیوں کو زور زور سے پیٹا۔

متعلقہ عنوان :