ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، بھارت نے پاکستان کو 5وکٹوں سے شکست دیدی
ذیشان مہتاب ہفتہ 27 فروری 2016 21:29
میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27فروری2016ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے نسبتا آسان مقابلے کے بعد پاکستان کو5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو کسی بیٹسمین نے وکٹوں پر کھڑے ہونے کی زحمت گوارا نہ اور وقفے وقفے سے کھلاڑی پوویلین لوٹتے رہے ،محمد حفیظ 4،شرجیل خا ن 7،خرم منظور 10،شعیب ملک 4، عمر اکمل 3، آفریدی 2 اور وہاب ریاض 4رنزبنا کر آؤٹ ہوئے ،پاکستان کی جانب سے سرفرا ز احمد نے تھوڑی بہت مزاحمت دکھائی تاہم وہ بھی 25رنز بنا کر جدیجہ کا نشانہ بن گئے ۔
محمد سمیع اپنی پی ایس ایل کی فارم نہ دکھا سکے او ر 8رنز بنا کر پانڈیا کا نشانہ بن گئے او ر پاکستان کی پوری ٹیم 17.3اوورز میں 83رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی۔(جاری ہے)
بھارت کی جانب سے پانڈیا نے 3،جدیجہ نے 2جبکہ یووراج ، بمراہ اور نہرا نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یہ پہلا موقع ہے کہ قومی ٹیم کے 9کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے ۔
84رنز کے تعاقب میں بھارتی اوپنرز کو محمد عامر نے کھاتہ کھولنے کا موقع دیئے بغیر پوویلین بھیج دیا جبکہ سریش رائنا بھی 1رن بنا کر عامر کا شکار بنے۔اس کے بعد یوراج سنگھ اور ویرات کوہلی نے گرتے سنبھلتے چوتھی وکٹ کے لیے 68رنز جوڑے ،اس دوران امپائر نے بھی کوہلی پر مہربانی کرتے ہوئے ایل بی ڈبلیو آؤ ٹ کیا تاہم قسمت نے 49رنز پر کوہلی کاساتھ چھوڑ دیا اور وہ ان سائیڈ ایج کے باوجود ایل بی ڈبلیو قرار دے دیئے گئے۔ہردیک پانڈیا بھی جوش میں آکر غیر ضروری شاٹ کھیلتے ہوئے پوویلین لوٹ گئے۔ایم ایس دھونی نے اپنے مخصوص انداز میں چوکا لگا بھارت کو فتح دلا دی ۔ دھونی 7او ر یووراج 14رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3اور محمد سمیع نے 2شکار کیے ۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان پر اپنی برتری برقرار کھی ہے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.