بلوچستان ایگزامینشن اینڈ اسسمنٹ کمیشن کے حکام نے بلوچستان کے سرد علاقوں میں مڈل امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 27 فروری 2016 21:08

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء ) بلوچستان ایگزامینشن اینڈ اسسمنٹ کمیشن کے حکام نے بلوچستان کے سرد علاقوں میں مڈل امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔نتائج کا تناسب59 فیصد رہاچیف ایگزیکٹیو آفیسربلوچستان ایگزامینیشن اینڈ اسسمنٹ کمیشن پروفیسر سعد اﷲ توخئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں صوبے کے بائیس اضلاع کے23 ہزار6 سو10 امیدواروں نے حصہ لیا تھا،جن میں سے 13 ہزار8 سو86 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، نتائج کے مطابق کوئٹہ کی بی بی سمرین نے448 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،کوئٹہ کے سید داود شاہ نے 432 نمبر لے کردوسری اور کوئٹہ کی ہی عالیہ بتول نے431 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی،سعد اﷲ نے بتایاکہ امتحانات بلوچستان حکومت کی قائم کردہ کمیشن بلوچستان ایگزامینشن اینڈ اسسمنٹ کمیشن کے تحت کرائے گئیہیں، امتحانات میں تمام پرچے کری کیولم کے مطابق تیار لئے گئے تھے، جس میں کمیشن کے حکام نے امتحان اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے خود نگرانی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اس کے بعد گرم اضلاع کے امتحانات بھی اسی کمیشن کے تحت ہونگے اور اگلے سال سے نجی اسکولز بھی ا سی کمیشن کے تحت امتحانات کرانے کے پابند ہونگے، امتحان کے بعد کمیشن پاس شدہ امیدواروں کو سرٹیفکیٹ جاری کریگی ، یہ سرٹیفکیٹ بلوچستان بورڈ میں رجسٹریشن کے لئے لازمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :