وفاقی پولیس کارروائی، جر ائم میں ملو ث 10ملزمان گرفتارکرلئے

قبضہ سے مسروقہ پک اپ،داؤ پر لگی ہو ئی نقدی ، 3عدد مو با ئل فون ، 120لیٹر شراب ، ہیر وئن اور ما ل مسروقہ برآمد

ہفتہ 27 فروری 2016 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) وفاقی پولیس نے تین جواریو ں سمیت دیگر جر ائم میں ملو ث 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ پک اپ،داؤ پر لگی ہو ئی نقدی ، 03عدد مو با ئل فون ، 120لیٹر شراب ، 236گر ام ہیر وئن ، اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ بھارہ کہو پولیس کو مخبر خا ص نے اطلا ع دی کہ ڈھو ک جیلا نی پہا ڑی پر کچھ لو گ جو اء کھیل رہے ہیں اگر بر وقت کا رروائی کی جا ئے تو کا میا بی یقینی ہے ۔

اس اطلا ع پرپولیس بر وقت کا رروائی کر تے ہو ئے چھا پہ ما را اس چھا پے کے دوران پولیس ٹیم نے03جو ار یوں کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں محمد قاسم ،عتیق احمداور عرفان شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہو ئی رقم1ہزار7سو چالیس روپے03عدد مو با ئل فون اور آ لا ت قما ر با زی بر آمد کر لیے ۔ملزمان کے خلاف تھا نہ بھا رہ کہو میں قما ر با زی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا۔

تھا نہ آبپار ہ پولیس نے دوران گشت تین چار ملزمان شریف مسیح ، احسان مسیح، طا ر ق مسیح اور منشاء مسیح کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 120لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم محمد جمیل کو گرفتار کرکے اس سے 130گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی ۔تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے دوران گشت ملزم امجد غفو ر کو گرفتار کرکے اس سے 106گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

تھا نہ کو رال پولیس نے ملزم راشد علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مسروقہ روای پک اپ رجسٹر یشن نمبر TF-086 بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :