اشتہا ری مجرمان ،چوروں کے خلا ف کر یک ڈاؤن کیا جا ئے، ایس ایس پی کی ہدایت

جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائیا ں کر تے ہو ئے جر ائم میں نما یا ں کمی کے لیے اقداما ت بر وئے کا ر لا ئے جا ئیں،کر ائم میٹنگ سے خطاب

ہفتہ 27 فروری 2016 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس افسروں کہ ہدایت کی ہے کہ شہر یو ں کے تحفظ کیلئے اشتہا ری مجرمان اور عدالتی مفروران ، کا ر و مو ٹر سائیکل چوروں کے خلا ف کر یک ڈاؤن کیا جا ئے جس کے متعلق روزانہ رپو رٹ پیش کی جا ئے اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائیا ں کر تے ہو ئے جر ائم میں نما یا ں کمی کے لیے اقداما ت بر وئے کا ر لا ئے جا ئیں۔

انہوں نے یہ با تیں کر ائم میٹنگ سے خطا ب کر تے ہو ئے کہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی کی سربر اہی میں کر ائم میٹنگ منعقد ہو ئی جس میں تما م زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ، اس مو قع پر تمام تھا نہ جا ت کی کا رکر دگی کا جا ئز ہ لیا گیا اور یکم فروری سے 15فروری تک تما م تھا نہ جا ت کی کا ر کر دگی کو جا نچا گیا ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے اس مو قع پرپولیس افسران سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ تمام افسران جر ائم کو کنٹر ول کر نے کے لیے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی اقداما ت کر یں،جس سلسلے میں تمام تھا نہ جا ت اشتہا ری مجر مان اور عدالتی مفروران کے خلا ف کر یک ڈاؤ ن کر یں اور اسی طر ح کا ر و مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملو ث ملزمان کے خلاف کر یک ڈاؤن کیا جا ئے،جس کی رپو ر ٹ روزانہ کی بنیا د پر پیش کی جا ئے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے اس موقع پر کہا کہ مو ٹر سائیکل ایک آدمی کی سواری ہے جو ملزمان ایسے شہر یو ں کو اس سے محروم کر دیتے ہیں انکے خلاف سخت کا رروائی کی جا ئے ،تا کہ شہر یو ں کو تحفظ مہیا جا سکے،انہو ں نے اس مو قع پر کہا کہ تھا نہ جا ت میں مو صول ہو نے والے سائلین کی درخواستوں پر فوری کا رروائی کی جا ئے اور چیک ڈس آنر کی درخواستو ں پر ایک ہفتہ کے اندر اندرکا رروائی کو بھی مکمل کیا جا ئے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ تھا نہ جا ت کی کا رکر دگی رپو رٹ سے واضع ہو تا ہے کہ جو تھا نہ جا ت کے افسران آوارہ گر دوں اور دیگر جر ائم پیشہ افراد کے خلاف کا رروائی کر تے ہیں ان تھا نہ جا ت میں جر ائم میں خا طر خو اہ کمی بیشی آ تی ہے، لہذا تما م افسران جر ائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کا رروائی کو یقینی بنا ئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تعلیمی اداروں ، میڈ یا ہا وسزاور دیگر اہم مقاما ت کی سیکور ٹی ا نتظاما ت کو فول پر وف رکھا جائے اور تمام متعلقہ افسران سیکو ر ٹی ڈیو ٹی خو د چیک کر تے رہیں تا کہ شہریو ں کو مکمل سیکو ر ٹی فراہم کر تے ہو ئے شہر کو امن کا گہو ارہ بنا یا جا سکے