پاک، بھارت ٹاکرا، پشاور میں نسوار کی مانگ میں اضافہ، دکانوں پر شہریوں کا رش

کرکٹ شائقین نے میچ کے دوران اپنے آپ کو تازہ دم رکھنے کیلئے مخصوص قسم کی نسوار تیار کی تھی

ہفتہ 27 فروری 2016 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) پشاور میں شائقین کرکٹ نے پاک بھار ت میچ کے دوران تازہ دم رہنے کیلئے نسوار کی دکانوں کا رخ کر لیا ہے جس کی وجہ سے اچانک شہر میں نسوار کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے جسے دیکھتے ہوئے نسوار بنانے والوں نے بھی دو ا آتشہ نسوار کے نام سے مخصوص نسوار تیار کی تھی ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق پشاور میں کرکٹ شائقین نے میچ کے دوران اپنے آپ کو تازہ دم رکھنے کیلئے مخصوص قسم کی نسوار تیار کر لی ہے جسے دو آتشہ نسوار کا نام دیا گیا ہے۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران تازہ دم ہنے کیلئے نسوار کا ہونا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میچ ہو سنسنی خیز اور ساتھ نسوار ہو تیز تو کرکٹ میچ کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے اور اسی مقصد کیلئے انہوں نے ایک خاص قسم کی نسوار تیار کی ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :