سرگودھا میں کینو کے کاشتکاروں نے احتجاج کیلئے مشاورت شروع کر دی

ہفتہ 27 فروری 2016 20:27

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) حکومت کی طرف سے زرعی انکم ٹیکس کے نفاظ پر سرگودھا میں کینو کے کاشتکاروں نے احتجاج کیلئے مشاورت شروع کر دی ،کینو گرورزایسوسی ایشن کے سربراہ عابد ممتا ز وڑائچ نے بتایا کہ پہلے سے نافذ ٹیکسوں اور باغات کی بیماریوں کے باعث مالی مشکلات کا شکار باغبان سخت پریشان ہیں ، کینو کے حالیہ سیزن میں درجنوں کاشتکار دیوالیہ ہو کر باغات ختم کر چکے ہیں اور یہ جاری سلسلہ کینو کی صنعت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے جبکہ حکومت نے نیا ٹیکس نافذ کر کے رہے سہے باغبانوں کی راتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور وہ احتجاج پر مجبور ہو کر رہ گئے ہیں، اس سلسلہ میں مشاورت کی جا رہی ہے اور لائحہ عمل کا اعلان یکم مارچ کو کیا جائے گا، حکومت فوری طور پر یہ ظالمانہ فیصلہ واپس لینے کے علاوہ حالیہ سیزن میں نقصان اٹھانے والے باغبانوں کو ریلیف دے ۔

۔

متعلقہ عنوان :