Live Updates

6ماہ میں لوڈشیڈ نگ ختم کر نیکا وعدہ پورا نہ کر نیوالوں کانیا نام ’’جھوٹے حکمرا ن ‘‘ہے‘ یاسمین راشد

بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ انڈسڑی کو ’’نذر آتش ‘‘کر نے کے متراد ف ہے‘ چیئرمین پی ٹی آئی کی ایڈوائزر کا کنونشن سے خطاب

ہفتہ 27 فروری 2016 19:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) چیئر مین تحر یک انصاف کی ایڈوئزر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 6ماہ میں لوڈشیڈ نگ ختم کر نیکا وعدہ پورا نہ کر نیوالوں کانیا نام ’’جھوٹے حکمرا ن ‘‘ہے‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ انڈسڑی کو ’’نذر آتش ‘‘کر نے کے متراد ف ہے ‘(ن) لیگ کو تسلیم کر لینا چاہیے وہ قوم کو بحرانوں سے نجات دلانے کے اہل نہیں بلکہ انکی ناکام پالیسوں کی وجہ سے ملک کا بیٹرہ غر ق ہو رہا ہے ‘حکمرانوں کا ایجنڈہ عوامی فلاح وبہبود نہیں ’’اپنی ‘‘ترقی اور خوشخالی ہے ‘تحر یک انصاف کی ممبر شپ سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی ۔

پارٹی کارکنوں کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ(ن) لیگ کی قیادت نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کو چھ ماہ میں لوڈشیڈ نگ ختم نہ کر نے پر اپنا نام بدلنے کا وعدہ کیا مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود حکمران قوم کو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے نجات دلانے میں ناکام ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والوں کے پاس کر پشن اور لوٹ مار کے سواکوئی تجر بہ نہیں جسکی وجہ سے ملک ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی مشکلات کا شکار ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک کیلئے عذاب لیگ بن چکی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات