بولان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، 2 مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ و حساس دستاویزات برآمد

ہفتہ 27 فروری 2016 19:52

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء ) بلوچستان کے ضلع بولان میں لیویز اور فرنٹئیرکور نے سرچ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ و حساس دستاویزات برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق بولان کے علاقے میں لیویز اور فرنٹئیرکور نے مشتر کہ کارروائی کرتے ہوئے 2مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ سیکیورٹی فور سز کی یونیفارم اور حساس دستاویزات برآمد کر لیں۔ملزمان کو نامعلوم مقا م پر منتقل کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :