ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، پاکستان کی مایوس کن بیٹنگ،بھارت کو جیت کیلئے 84رنز کا ہدف دیدیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 27 فروری 2016 19:48

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ، پاکستان کی مایوس کن بیٹنگ،بھارت کو جیت کیلئے 84رنز ..

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27فروری2016ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان نے مایوس کن بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو جیت کے لیے 84رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو کسی بیٹسمین نے وکٹوں پر کھڑے ہونے کی زحمت گوارا نہ اور وقفے وقفے سے کھلاڑی پوویلین لوٹتے رہے ،محمد حفیظ 4،شرجیل خا ن 7،خرم منظور 10،شعیب ملک 4، عمر اکمل 3، آفریدی 2 اور وہاب ریاض 4رنزبنا کر آؤٹ ہوئے ،پاکستان کی جانب سے سرفرا ز احمد نے تھوڑی بہت مزاحمت دکھائی تاہم وہ بھی 25رنز بنا کر جدیجہ کا نشانہ بن گئے ۔

محمد سمیع اپنی پی ایس ایل کی فارم نہ دکھا سکے او ر 8رنز بنا کر پانڈیا کا نشانہ بن گئے او ر پاکستان کی پوری ٹیم 17.3اوورز میں 83رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی۔بھارت کی جانب سے پانڈیا نے 3،جدیجہ نے 2جبکہ یووراج ، بمراہ اور نہرا نے ایک ، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یہ پہلا موقع ہے کہ قومی ٹیم کے 9کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے ۔