ڈاکٹر طاہر القادری کے 65 ویں یوم ولادت کے حوالے سے ’’سفیر امن ‘‘کے عنوان سے پروقار تقریب

ہفتہ 27 فروری 2016 19:42

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کے 65 ویں یوم ولادت کے حوالے سے یونین کونسل 105 میں ’’سفیر امن ‘‘کے عنوان سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں شاہد لطیف، محمد اقبال ڈوگر، عادل ظہیر، سید سجاد حیدر، رائے منصب علی ایڈووکیٹ، عبدالرشید ڈوگر و دیگر نے کیک کاٹا اور سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی صحت، سلامتی اور درازی عمر کیلئے دعا کی،سفیر امن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ منہاج القرآن شاہد لطیف نے کہا کہ آج ڈاکٹر طاہر القادری کے افکار و نظریات نے کروڑوں نوجوانوں کی ایسی تربیت کی ہے کہ وہ حق و سچ کے علمبردار بن گئے ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نوجوانوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کررہے ہیں،اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری پوری دنیا میں قیام امن کے فروغ کیلئے مرکزی کردار اداکررہے ہیں اسی لیے وہ دنیا میں امن کے سفیر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :