مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ اے ایس آئی زخمی ہوگیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 فروری 2016 19:40

چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔27فروری۔2016ء) چیچہ وطنی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک اور ایک اے ایس آئی زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ چاندنی چوک سے موٹر سائیکل رکشا میں ڈکیتی کے بعدڈرائیور کو قتل کرنیوالے ملزم عظمت عرف ثانی کو تھانہ کسووال منتقل کیا جارہا تھاکہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کرکے اسے پولیس حراست سے چھڑوا لیا،پولیس نے ڈاکووٴں کی گرفتاری کیلئے تعاقب کیاتو گاوٴں99،بارہ ایل کے قریب ڈاکووٴں نے پولیس پر فائرنگ کردی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو عظمت عرف ثانی اوراسکے دو ساتھی ساجد عرف ساجو اورحسنین کاٹھیہ ہلاک اور تھانہ کسووال کا اے ایس آئی خالد زخمی ہوگیا،پولیس نے تینوں ڈاکووٴں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردی ہیں،ملزموں کے قبضہ سے ناجائزاسلحہ اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :