شور شراباکرنے والے سائیلنسر رکشہ ڈرائیورز کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 فروری 2016 19:37

ہارون آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔27فروری۔2016ء)سائیلنسر کے بغیر رکشہ چلا کر شور برپا کرنے والے رکشہ ڈرائیورز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا سواری کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے اور عوام کو سہولت کی بجائے اذیت کا باعث بننے والے رکشے بند کر دئیے جائیں گے اور اس سلسلہ میں تمام رکشہ ڈرائیورز کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے ٹریفک قوانین کی پابندی اور ان پر عمل پیرا ہونا مہذب معاشرے کا طرز زندگی ہے اوور لوڈنگ کرنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے چالان کیے جا رہے ہیں اوور لوڈنگ کے اس رجحان کی ہر ممکن حد تک حوصلہ شکنی کریں گے اوور چارجنگ کرنے والے بھی قانون شکن ہیں اور ان کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار سب انسپکٹر ٹریفک پولیس ہارون آباد چوہدری محمد اسلم نے کیا انہوں نے کہا کہ ٹریفک کا شعور واگاہی اجاگر کرنے کے مشن کے تحت اسکولز کے طلبہ کو مرحلہ وار ٹریفک قوانین کے بارے میں لیکچرز کا سلسلہ جاری کیا گیا ہے اور ہر سکول میں جا کر طلبہ کو لیکچر دئیے جارہے ہیں جس سے طلبہ میں ٹریفک کا شعور موثر انداز سے بیدار ہوا ہے نئی نسل کو ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کر کے انہیں مفید اور قانون پسند شہری بنانے کے عمل میں کامیابی ملے گی عوام نے ٹریفک کے نظام کو بہتر خطوط پر استوار کرنے کی کوششوں کو سراہا ہے ۔