سکیورٹی فورسز کی پاک افغان بارڈر کے قریب منگروٹی کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی، 19دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ23کوزخمی کردیا گیا،آپریشن میں ایک آفیسر سمیت 4سکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے ،جام شہادت نوش کرنے والوں میں پاک فوج کے افسر کیپٹن عمر عباسی بھی شامل ہیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 فروری 2016 19:14

شمالی وزیرستان(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری۔2016ء) سکیورٹی فورسز نے شوال میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 19دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ23کوزخمی کردیا ہے۔دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک آفیسر سمیت 4سکیورٹی اہلکاربھی شہید ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسزنے پاک افغان بارڈر کے قریب منگروٹی کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی۔جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔کاروائی میں سکیورٹی فورسزنے 19دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 23کوزخمی کر دیا ہے۔آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والوں میں پاک فوج کے افسر کیپٹن عمر عباسی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :