وزیر خزانہ کی ادارہ شماریات کو مردم و خانہ شماری 2016ء کے حوالے سے (کل ) نیا ایکشن پلان بنا کر پیش کرنے کی ہدایت

حکومت بھرپور انداز میں شفاف اور مستند مردم شماری کرانے کیلئے پرعزم ہے ، اس مقصد کے حصول کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی ، اسحا ق ڈار کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 27 فروری 2016 19:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مردم و خانہ شماری 2016ء کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، وزیر خزانہ نے ادارہ شماریات کو ہدایت کی ہے کہ مردم و خانہ شماری 2016ء کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کی تجاویز کی روشنی میں(کل ) 28 فروری کی شام تک نیا ایکشن پلان بنا کر پیش کیا جائے تا کہ اس کو مشترکہ مفادات کونسل میں بحث کیلئے پیش کیا جا سکے،اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت بھرپور انداز میں شفاف اور مستند مردم شماری کرانے کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مردم و خانہ شماری 2016کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، پاکستان بیورو آف سٹیٹکس (پی بی سی) کے سربراہ آصف باجوہ نے ادارہ شماریات اور دیگر حکومتی اداروں کی جانب سے مردم شماری و خانہ شماری 2016ء کے انتظامات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ادارہ شماریات کو ہدایت کی اجلاس میں مردم شماری کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈر کی تجاویز کی روشنی میں نیا نظرثانی ایکشن پلان تیار کیا جائے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ نیا نظرثانی شدہ پلان 28فروری بروز ہفتہ کی شام تک مکمل کر کے پیش کیا جائے تا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے آنے والے اجلاس میں اس کو اراکین کے سامنے پیش کیا جائے اور اس پر غور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھرپور طریقے سے شفاف اور مستند مردم اور خانہ شماری کرانے کیلئے پرعزم اور کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ سیکرٹری شماریات ڈویژن شاہد حسین اسد وزارت خزانہ اور شماریات کے سینئر حکام نے شرکت کی۔(اح+وخ)

متعلقہ عنوان :