وزیراعلیٰ پنجاب کا شہر سلطان کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 27 فروری 2016 18:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مظفر گڑ ھ کے علاقہ شہر سلطان کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں۔