Live Updates

عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے پر عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال ہوگا ‘ جمشید اقبال چیمہ

جمہوریت کو ملک و قوم کی ترقی ،خوشحالی خصوصاً پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں آسودگی لانے کا ذریعہ بنائینگے‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

ہفتہ 27 فروری 2016 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہی اسے بھرپور طریقے سے پنپنے کا موقع نہیں دیا ،کئی دہائیوں سے اقتدار پرقابض پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا جمہوریت اور سیاستدانوں پر سے عوام کا اعتماد اٹھنے کا بیان مضحکہ خیز ہے۔

گزشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جمشید چیمہ نے کہا کہ یہاں حکومتوں نے جمہوریت کو ملک و قوم کی بجائے صرف اپنے ذاتی اور سیاسی مفاد کیلئے استعمال کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج عوام کے ذہنوں میں بہت سے سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر ایسا ’’فارمولہ ‘‘متعارف کرا رکھا ہے جس سے سرمایہ اورجاگیردار طبقہ مزید مضبوط اور امیر تر جبکہ دو وقت کی روٹی کمانے والا غریب سے غریب تر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انشا اﷲ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف اقتدار میں آئے گی اور عوام کا جمہوریت پر اعتماد بحال ہوگا۔ ہم جمہوریت کو ذاتی مفادات کی بجائے ملک و قوم کی ترقی ،خوشحالی اور خصوصاً پسے ہوئے طبقات کی زندگیوں میں آسودگی لانے کا ذریعہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن کا دامن صاف ہوانہیں الزامات او ر تحقیقات سے کوئی خوف نہیں ہوتا لیکن سندھ اور پنجاب کے حکمران احتساب کے اداروں کو جس طرح دبا? میں لا رہے ہیں اس سے ان کا اصل چہرہ عوام میں بے نقاب ہو گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات