سی ٹی او لاہور نے غیر حاضری پرٹریفک وارڈن عرفان کو نوکری سے برطرف کردیا

ہفتہ 27 فروری 2016 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 فروری۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہوطیب حفیظ چیمہ نے ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر وانے اور محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ٹریفک وارڈن عرفان 2800/TWکو نوکری سے برخاست کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہمحکمانہ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور غیر حاضر ہو نے والے اہلکاروں سے کوئی رعایت نہیں بر تی جائے گی جبکہ محنت ،لگن اور خوش اسلوبی سے فرائض سر انجام دینے والوں کی محکمہ قدر کرتا ہے۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک وارڈن عرفان محکمانہ قواعد کے برعکس ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوگیا جسے دفتر حاضر ہونے کیلئے متعددباراس کے گھر کے پتے پر اطلاع بھجوائی تاہم ٹریفک وارڈن عرفان کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :