فیڈرر اپریل میں مونٹی کارلو ٹورنامنٹ سے ٹینس کورٹس میں واپسی کریں گے

ہفتہ 27 فروری 2016 18:24

جنیوا ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء) شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سترہ مرتبہ کے گرینڈسلام چیمپئن راجر فیڈرر سرجری کے بعد رواں برس اپریل میں مونٹی کارلو ٹورنامنٹ سے ٹینس کورٹس میں واپسی کریں گے۔

(جاری ہے)

34 سالہ سوئس سٹار نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فائنل میں شکست کے بعد گھٹنے کی سرجری کرائی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ مارچ میں شیڈول انڈین ویلز سے دوبارہ کم بیک کریں گے تاہم اب انہوں نے واپسی میں مزید ایک ماہ کی تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈرر اب مارچ کی بجائے اپریل میں دوبارہ سے انٹرنیشنل ٹینس کا آغاز کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد واپسی کر کے کوئی خطرہ مول لے نہیں سکتے اسلئے انہوں نے مزید ایک ماہ تک مکمل آرام کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سو فیصد فٹنس کے بعد ٹینس میں جاندار واپسی کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :