ملتان میں ڈاکو3 بھائیوں کے گھر سے 30لاکھ کے زیورات وکینیڈین ڈالرز لوٹ کر فرار

ہفتہ 27 فروری 2016 18:20

ملتان۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء ) بہاؤالدین زکریاکے علاقے میں ڈاکوؤں نے تین بھائیوں کے گھر سے 30لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات ،پرائز بانڈ اورکینیڈین ڈالرز لوٹ لیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گلشن مہر کالونی کے رہائشی مسرور صدیقی اوراس کے بھائیوں کے گھر میں چارڈاکو داخل ہوئے اورگھر میں موجودافراد کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کرانہیں زدوکوب کیا۔بعدازاں گھر سے 30تولے زیورات،8لاکھ روپے کے پرائز بانڈ،400کینیڈین ڈالر اور سوا3 لاکھ روپے لوٹ لیے اورفرارہوگئے۔پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا نے ناکہ بندی کراتے ہوئے کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :