حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، چوہدری شاہنوازرانجھا

ہفتہ 27 فروری 2016 18:18

سرگودہا۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری شاہنواز رانجھاء نے کہاہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتہ کے روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے جس کا ثبوت عام انتخابات کے علاوہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی واضح کامیابی سے ملتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم یوتھ لون سکیم قومی خدمت کارڈ ،ہیلتھ انشورنس پروگرام اور پنجاب میں بیوہ اور مستحق خواتین کے لیے مویشیوں کی فراہمی عوام سے محبت کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع سرگودھا میں پاکستان مسلم لیگ( ن) کے امیدواروں نے کلین سویپ کیا ہے اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکانِ اسمبلی شہر کی خدمت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک بدن ترقی کے منازل طے کرنے لگا ہے ، مسلم لیگ( ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت ختم ہونے سے پہلے ورثے میں ملے مسائل پر قابو پا لے گی۔

متعلقہ عنوان :