صوابی میں اساتذہ کے انتخابات کے حوالے سے وحدت اساتذہ کی تیاریاں جاری

ہفتہ 27 فروری 2016 18:16

صوابی۔27 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء )اساتذہ کے انتخابات کے حوالے سے وحدت اساتذہ ضلع صوابی کے زیر اہتمام تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تحصیل رزڑ اور ٹوپی کے مختلف علاقوں میں انتخابی اجلاسوں سے ضلعی صدر وحدت اساتذہ صوابی مولانا محمد ابراہیم ، قاری افسر علی اور الحاج غفور خان جدون وغیرہ نے خطاب کر تے ہوئے واضح کر دیا کہ جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے اساتذہ وحدت اساتذہ کے پلیٹ فارم سے ضلع صوابی کے اس الیکشن میں بھر پور حصہ لے کر تمام نامزد امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ وحدت اساتذہ تنظیم دیندار ، دیانتدار اور مخلص قیادت کا پلیٹ فارم ہے۔ ضلع بھر کے اساتذہ کا اس پر بھر پور اعتماد ہے اور اساتذہ کے الیکشن میں غیور اساتذہ کرام وحدت اساتذہ کے امیدوار وں کے حق میں اپنا فیصلہ دیں گے۔