ہنگو میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، سڑک کے کنارے نصب 16کلو گرام بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا

ہفتہ 27 فروری 2016 18:14

ہنگو۔27 فروری( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء) سیکورٹی فورسز نے ہنگو میں سڑک کے کنارے نصب 16کلو گرام بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو کے تحصیل ٹل کے علاقہ درسمند میں تابوک کے مقام پر نا معلوم شر پسندوں نے سڑک کے کنارے 16کلو گرام وزنی بارودی مواد نصب کیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کربارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ بارودی مواد کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے قافلے اور دیگر مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا جاسکتا تھا تا ہم سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی نے شر پسندوں کی تخریب کاری کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :