مسجد الحرام میں رش کی کمی کے لئے جدید ترین نظام نصب
نئے سسٹم کی مدد سے ایک نیا الیکٹرانک پلیٹ فارم لگایا جائے گا جس پر 50 کیمروں کی مدد سے رش کی صورتحال دکھائی جائے گی،کرنل بدربن سعود کی گفتگو
ہفتہ 27 فروری 2016 18:05
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) ایک سعودی عہدیدار نے کہاہے کہ مسجد الحرام میں رش کو کم کرنے اور سیکیورٹی معاملات کی بہتری کے لئے ایک نیا سمارٹ سسٹم تیار کر لیا گیا ہے اور ان دنوں اس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ برائے حج اور عمرہ سیکیورٹی آپریشنز کے کرنل بدر بن سعود السعود کا کہناتھا کہ جدید ترین'راصد' سسٹم ام القرا یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کروایا گیا ہے۔
کرنل بدر نے مزید بتایا کہ یہ نظام حج اور عمرہ کی سیکیورٹی کے لئے کام کرنے والی سپیشل فورسز کی جانب سے مسجد الحرام میں رش کم کرنے کے لئے تیار کئے جانے والے حل اور الیکٹرانک سیکیورٹی کی سفارشات میں شامل تھا۔اس نئے سسٹم کی مدد سے ایک نیا الیکٹرانک پلیٹ فارم لگایا جائے گا جس پر 50 کیمروں کی مدد سے رش کی صورتحال دکھائی جائے گی۔(جاری ہے)
اس نظام کو حج اور عمرہ کی سیکیورٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میجر سعود الخالیاوی کی زیر نگرانی نافذ کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ سپیشل فورسز برائے حج وعمرہ کے کمانڈر میجر محمد الشریف بھی اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں۔ام القراء یونیورسٹی میں ریسرچ ٹیم کے سربراہ انس باسلمہ کا کہنا تھا کہ راصد سسٹم 'مسجد الحرام میں زائرین کی نقل وحرکت کو سبک رو بنانا ہے جس سے رش کی صورتحال میں کافی حد تک کمی آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.