ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ،ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 27 فروری 2016 18:01

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی ،ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت کا پاکستان کیخلاف ..

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27فروری2016ء ) ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا کہنا تھا کہ پچ پر گھاس موجود ہے اور وہ اپنے باؤلرز کو پاکستانی بلے بازوں کی تکنیک ٹیسٹ کرنے کا موقع دینا چاہتے ہیں،بھارت نے زخمی شیکھر دھون کی جگہ رہانے کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ٹاس جیت پر بھی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے،گرین شرٹس نے 4فاسٹ باؤلرز کے ساتھ بھارتی بلے بازوں کے شکار کا منصوبہ بنایا ہے ۔