ایم کیو ایم کے قائد اور دیگر رہنماؤں کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج

الطاف حسین نے حال ہی میں ہونے والے ایک جلسے کے دوران نازیبا تصاویر بھی دکھائیں جو اخلاقی غداری کے زمرے یں آتاہے ،درخواست گذار

ہفتہ 27 فروری 2016 17:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں کے خلاف سچل تھانے میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد اور ان کی جماعت کے 20 دیگر رہنماں کے خلاف کراچی کے تھانے سچل میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، درخواست گزار نسرین بنت صفدر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد نشے کی حالت میں تقریر کرتے ہیں، غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہیں اور حال ہی میں ہونے والے ایک جلسے کے دوران انہوں نے نازیبا تصاویر بھی دکھائیں جو اخلاقی غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قائد اور دیگر رہنماں کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس کا نمبر 109/2016 ہے، ایم کیو ایم کے جن دیگر رہنماں کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے ان میں فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، اظہار الحسن، عامر خان ، وسیم اختر ، عارف خان ایڈوکیٹ اور کیف الوری سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :