شعیب اختر نے بھارتی اینکر کو کرارا جواب دیکر خاموش کرادیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 27 فروری 2016 17:24

شعیب اختر نے بھارتی اینکر کو کرارا جواب دیکر خاموش کرادیا

میرپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27فروری2016ء ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھارتی اینکر کو کرارا جواب دیکر خاموش کروادیا ۔ ایک بھارتی ٹی وی پربطورمبصر پروگرام کے دورا ن اینکر نے دنیا کے تیز ترین باؤلر سے سوال کیا کہ اگر پاکستان آ ج کامیچ ہارتا ہے تو ان کی نظر میں اس کی وجہ کیا ہوگی ؟۔

(جاری ہے)

سپیڈ سٹار نے اس سوال کا مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ یہ ایشیا ء کپ ہے ورلڈ کپ نہیں ، ایشیاء کپ میں پاکستان کا پلڑا بھارت کیخلاف بھاری ہے ،ورلڈ کپ کا بدلہ بھی جلد چکا دیں گے۔