پی سی بی شہریار خان کی قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

میچ میں نروس نہیں ہونا چاہیے ، امید ہے پاکستان ایشیا کپ جیت جائے گا ، شہریار خان

ہفتہ 27 فروری 2016 17:14

پی سی بی شہریار خان کی قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ کھلاڑی میچ کو اپنے اعصاب پر وار نہ کریں، بغیر دباؤکے کھیلنا ہوگا۔پاک بھارت میچ کے حوالے سے پی سی بی چیئرمین شہریار خان نیگرین شرٹس کو نیک خواہشات کا پیغام دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ مقابلہ بہت بڑا ہے لیکن کھلاڑیوں کو بغیر دباؤ کے کھیلنا ہوگا۔

(جاری ہے)

پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی نظریں پاک بھارت مقابلے پر لگی ہوئی ہیں ،انہوں نے اس میچ کیلئے قومی ٹیم کے جہاں ڈھیر ساری نیک خواہشات کا اظہار کیا،وہیں اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اس اہم میچ کو لے کھلاڑیوں کو نروس نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس میچ کو اپنے اعصاب پر سوار نہ کریں،نڈر ہوکر کھیلیں اور جوش کے بجائے ہوش سے میدان میں فائٹ کریں،انہیں امید ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کپ کا یہ اہم ترین میچ جیت لے گی۔