پاکستانی شخص کے دبئی ولا سے اڑھائی لاکھ درہم چوری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 فروری 2016 17:08

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2016ء): دبئی میں موجود پاکستانی شخص کے گھر سے اڑھائی لاکھ درہم کی چوری میں اہم کردار ادا کرنے والی ایک بنگلہ دیشی ملازمہ کو عدالت نے 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ دبئی کورٹ نے 31 سالہ ملازمہ کو سزا کی مدت پوری کرنے کے بعد ڈی پورٹ کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ گذشتہ سال 10 اکتوبر کو رات 9 بجے گھر پہنچنے پر گھر کے مالک نے یہ نوٹس کیا کہ بنگلہ دیشی ملازمہ سمیت گھر کا ایک اور ملازم بھی گھر میں موجود نہیں ہے۔

گھر کے مالک کا کہنا تھا کہ ملازمین کو گھر میں نہ پا کر میں فی الفور اپنی الماری میں پڑی تجوری کی جانب بھاگا، کمرے میں پہنچ کر میری تمام چیزیں ان کی متعلقہ جگہ پر موجود تھیں لیکن جب میں نے تجوری کھولی تو اس میں سے اڑھائی لاکھ درہم غائب تھے جبکہ دیگر نقدی اور زیورات کو چوری نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ھگر کے مالک نے شُبہ ظاہر کیا کہ ملازمین نے تجوری سمیت گھر کی چابیوں کی ایک ایک نقل بنوا رکھی ہے۔

کیون کہ گھر سے جانے سے قبل اہل خانہ نے گھر کو اچھی طرح مقفل کیا جبکہ ملازمہ گھر کے صحن میں اپنے موجود تھی۔ جبکہ دوسرا ملازم روزانہ کی بنیاد پر محض گاڑی دھونے اور صفائی کرنے کے لیے آتا تھا۔ پولیس نے 2 نومبر کو بنگلہ دیشی ملازمہ کو گرفتار کر کے اس کے پاس موجود 2 ہزار درہم ضبط کر لیے۔ ملازمہ نے اپنے جُرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ دوسرے ملازم نے چوری کے بعد رقم مجھے بھی دی تھی۔ ملازمہ نے تفتیش کے دوران بتایا کہ جب گھر کے مالک اہل خانہ کے ہمراہ گھر سے نکلے تو دوسرے ملازم نے چابی کی نقل کی مدد سے گھر میں داخل ہو کر ایک بڑی رقم چُرا لی جبکہ مجھے اس رقم میں سے محج 8 ہزار 5 سو درہم ہی دئے گئے۔