نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان پہلا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 27 فروری 2016 16:52

ویلنگٹن ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز کل اتوار سے ہو رہا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ یکم مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 4 مارچ کو کھیلا جائے گا۔