آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

ہفتہ 27 فروری 2016 16:51

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

میلبورن ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ کینگروز ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ کی تیاری کے سلسلے کی ایک کڑی ہے اور دونوں ٹیموں نے اسے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو ڈربن، دوسرا میچ 6 مارچ کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 مارچ کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :