تین رکنی قومی ٹیم ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے

ہفتہ 27 فروری 2016 16:51

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء)تین رکنی قومی ٹیم آئندہ ماہ شیڈول ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے یکم مارچ کو سری لنکا روانہ ہو گی۔ ایونٹ یکم سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے) کے صدر عالمگیر شیخ نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چیمپئن شپ میں تین کیوئسٹس پاکستان کی نمائندگی کریں گے جن میں محمد ثاقب، حارث طاہر اور عبدالرحیم شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں کیوئسٹس نے کراچی میں تربیتی کیمپ کے علاوہ 41 ویں سنوکر چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیا، چیمپئن شپ میں سینئرز کے ساتھ کھیل کر انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہو گا جو کہ ایونٹ میں ان کیلئے مددگار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کیوئسٹس کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے، توقع ہے کہ وہ چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔