شمالی وزیرستان کے علاقے منظر خیل میں سکیورٹی فورسزکی فضائی کاروائی ،12شدت پسندہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ،ہلاک شدت پسندوں میں اہم طالبان کمانڈربھی شامل ہوسکتا ہے،ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 فروری 2016 16:38

شمالی وزیرستان کے علاقے منظر خیل میں سکیورٹی فورسزکی فضائی کاروائی ..

بنوں(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری۔2016ء) شمالی وزیرستان کے علاقے منظر خیل میں آپریشن ضرب عضب کے دوران سکیورٹی فورسزنے فضائی کاروائی کرتے ہوئے 12شدت پسندوں کو ہلاک کر دیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر منظر خیل میں فضائی کاروائی کی جس میں 12شدت پسندہلاک کر دیئے گئے ہیں۔اس دوران فضائی کاروائی میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ہلاک شدت پسندوں میں اہم طالبان کمانڈربھی شامل ہیں تاہم ان کے ناموں کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔