سائیکل رکشہ کا آئل ٹینکر سے تصادم ، خاتون سمیت پانچ افراد زخمی

ہفتہ 27 فروری 2016 16:37

بھکر۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء)تیز رفتا موٹر سائیکل رکشہ آئل ٹینکر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ایک خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کوریسکیو 1122کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کہاوڑ کلاں اڈہ پر دریاخان سے بھکر جانے والے آئل ٹینکرسے موٹر سائیکل رکشہ ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں پانچ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں میں محمد صدیق عامر ،محمد منصور،صدیق احمد،اور کوثر بی بی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے اکثر مسافروں کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے، ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال بھکر منتقل کر دیا۔