نیب کے اوپر ادارہ بنانے سے انصاف کا عمل مشکوک ہو جائے گا، چیئرمین نیب کا تقرر آئین و قانون کے تحت متفقہ طور پر ہوا ہے،نیب کو آزادی سے اپنا کام کرنے دینا چاہیے،وزیراعظم نے نیب کو اپنے مدمقابل کھڑا کر کے کمزوری کا اظہار کیاہے۔مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 فروری 2016 16:20

نیب کے اوپر ادارہ بنانے سے انصاف کا عمل مشکوک ہو جائے گا، چیئرمین نیب ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری۔2016ء) مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ نیب کے اوپر ادارہ بنانے سے انصاف کا عمل مشکوک ہو جائے گا،نیب کے اوپر ادارہ بنانے سے کرپشن کا ایک اور دروازہ کھل جائیگا،چیئرمین نیب کا تقرر آئین و قانون کے تحت حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے متفقہ طور پر ہوا ہے،تاہم نیب کو آزادی سے اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے نیب کو اپنے مدمقابل کھڑا کر کے کمزوری کا اظہار کیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب کو بھی چاہیے کہ اپنے اندر موجود کالی بھیڑوں کا احتساب کرے جس سے نیب کے احتساب کے عمل میں مزید شفافیت آجائیگی۔انہوں نے کہا کہ نیب سے کالی بھیروں کو فارغ کر کے ایماندار لوگوں کو بھرتی کیا جانا چاہیے.