افغانستان میں‌ایک ہی دن میں‌دوسرا دھماکہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 فروری 2016 16:14

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2016ء) : افغانستان میں ایک ہی دن میں دوسرا دھماکہ سنا گیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ افغانستان کے صوبے کابل میں ایک دھماکہ سنا گیا، دھماکہ پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہوا۔

(جاری ہے)

تاہم دھماکے میں کسی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آج صبح افغانستان کے صوبہ کنٹر میں خود کُش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 11سے زائد افراد ہلاک جبکہ 40 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :