پنجاب یونیورسٹی نے تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

ہفتہ 27 فروری 2016 16:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد عظمت اللہ خان ولد شمیم احمد خان کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے”کپاس میں پتہ مڑوڑ وائرس کے پھیلاؤ میں طبعی رکاوٹ کے طور پر موم کی درجہ بندی“ کے موضوع پر،صباء شمیم دختر محمد شمیم کومائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے”کیڈمیم کی موجودگی میں Cupriavidus Metallidurans CH34اور Pseudomonas Putida MTZکا دھاتی مزاحمت ، اس کا جمع کرنا اور انٹی اوکسڈنٹ انزئم کا باہمی تجزیہ“ کے موضوع پر اورشاہد فریاد ولد فریاد علی کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے”دہشت گردی : اسلام اور معاصر تہذیبوں کا تقابلی مطالعہ‘ ‘کے موضوع پر، پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :