کراچی: پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

ہفتہ 27 فروری 2016 16:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء)کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس مقابلوں کے دوران3 ڈاکوؤں سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کے مطابق گلشن چورنگی کے قریب 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہو گئے اور گرفتار کر لیے گئے۔

ڈاکوؤں کی شناخت رؤف اور فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ایس ایس پی جاوید جسکانی نے بتایا کہ گلستان جوہر میں کامران چورنگی پر بھی پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ادھراڈل کالونی میں پولیس اہلکار سے لوٹ مار کی کوشش کرنے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار اظہر حسین نے ڈاکو عبد العزیز کو پکڑ کر تھانے منتقل کر دیا۔