ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیرنجی یونیورسٹی میں طلباء کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد ، فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے علاقے میں خوف حراس پھیل گیا،پولیس نے طلباء ٹریننگ کیلئے باقاعدہ اجازت نہ لینے پر ا سٹاف کے چند افراد کو حراست میں لے کر انکوائری شروع کردی ہے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 27 فروری 2016 16:06

کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری۔2016ء) ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیرپہلوان گوٹھ کے قریب نجی یونیورسٹی میں دہشتگردی کے پیش نظر طلباء کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔طلباء ٹریننگ کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے علاقے میں خوف حراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی یونیورسٹی میں طلباء ٹریننگ کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں پرقریبی لوگوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔جس پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو معلوم ہوا کہ نجی یونیورسٹی میں طلباء کیلئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے طلباء ٹریننگ کیلئے باقاعدہ اجازت نہ لینے پریونیورسٹی ا سٹاف کے چند افراد کو حراست میں لے کر انکوائری شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :